رہتا ہے کلیجے میں نہاں درد محبت

یہ چوٹ وہ ہے جس کو ابھرنا نہیں آتا

فصاحت لکھنوی
------
اب اسے اپنی شباہت بھی گزرتی ہے گراں
گھر کے اندر کوئی شیشہ نہیں رہنے دیتا
محفوظ الرحمان عادل
-----
اک تیری بے رخی سے زمانہ خفا ہوا
اے سنگ دل تجھے بھی خبر ہے کہ کیا ہوا
عرش صدیقی
-----
ہزاروں مشکلیں ہیں دوستوں سے دور رہنے میں
مگر اک فائدہ ہے پیٹھ پر خنجر نہیں لگتا
مظفر حنفی
----
جس طرف تو ہے ادھر ہوں گی سبھی کی نظریں
عید کے چاند کا دیدار بہانہ ہی سہی
امجد اسلام امجد
---
Previous Post Next Post

Gallery

انٹرنیشنل خبریں