جی تو کہتا ہے کہ اُس کو ساتھ ہی رکھیں مــگر
اَپنے پاس اُس حُسنِ عیش انگیز کی قیمت کہاں
تلخ اُس کو کر دیا ، اربابِ قریہ نے بہت
ورنہ اِک شاعر کے دِل میں اِس قدر نفرت کہاں؟
روک سکتے تھے اُسے ہم ابتدا کے دَور میں
اَب ہمیں دِیوانگیٔ شہر پر ، قُدرت کہاں
دیکھتا ہُوں ہر طرف شاید دِکھائی دے کبھی
پر فراخِ دشت میں ، آدم کی وُہ صُورت کہاں
ایک منزل یہ بھی تھی خوابوں کی ورنہ اَے مُنیرؔ
مَیں کہاں ، اور اُس دیارِ غیر کی ، غُربت کہاں
شاعر : مُنیرؔ نیازی
.png)